کھیل
12 ستمبر ، 2016

اظہرعلی کو فوری کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان نہیں

اظہرعلی کو فوری کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان نہیں

 

پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی کی عید کی تعطیلات کے بعد بورڈ حکام سے ملاقات کریں گے،ذرائع کے مطابق اظہرعلی کو فوری طور پر کپتانی سے ہٹائے جانے کا کوئی امکان نہیں ۔

انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں 4 ایک سے شکست کے بعد سے یہ گمان کیا جا رہا ہے کہ اظہر علی کو قیادت سے ہٹا دیا جائے گا،لیکن ذرائع کے مطابق فوری طور پر ون ڈے ٹیم کی قیادت میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ۔

کپتان اظہر علی عید کی تعطیلات کے بعد پی سی بی حکام اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سے ملاقات کریں گے اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کی وجوہات پر بات کریں گے۔

مزید خبریں :