12 ستمبر ، 2016
ثمرین حمید...خلیجی تعاون تنظیم، عرب امارات اور قطر نے امریکی کانگریس میں نائن الیون سے متعلق سعودی عرب کے خلاف منظور ہونے والے قانون کی شدید مذمت کی ہے۔
خلیج تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل عبدالطیف الزیانی کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس میں پاس کیے جانے والا قانون امریکا اور خلیجی ریاستوں کے تعلقات کی بنیادوں اور اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
قطراور عرب امارات نے بھی امریکی کانگریس کے سعودی مخالف قانون کی مذمت کی ہے، امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں نائن الیون متاثرین کو سعودی عرب پر مقدمے کا قانون منظورکرلیا گیا ہے، اب اس قانون کی منظوری یا نامنظوری کا اختیار صدر اوباما کے پاس ہے۔