انٹرٹینمنٹ
13 ستمبر ، 2016

’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘ آج ریلیز ہوگی

’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘ آج ریلیز ہوگی

جیو فلمز کا مایہ ناز شاہکار ’’زندگی کتنی حسین ہے‘‘ بقر عید کے موقع پر منگل 13؍دسمبر کو پاکستان میں ریلیز کی جارہی ہے اور تقریباً پاکستان میں موجود سینمائوں میں سے اکثریت پر نمائش کیلئے پیش ہوگی۔

ٹی وی ڈراموں سے شہرت پانے والی معصوم چہرے والی سجل علی اور عمیمہ ملک کے بھائی اور ڈراموں سے شہرت پانے والے فیروز خان کی جوڑی اس فلم میں جچ رہی ہے۔ دونوں کی یہ پہلی فلم ہے اور اپنی پہلی اننگز میں دونوں کو توقع ہے کہ وہ سنچری بنا ڈالیں گے۔

پا کستا ن کے خوبصورت مقامات پر شوٹ کی جانے والی فلم کے ہدایتکار انجم شہزاد ہیں، یہ اُن کی دوسری فلم ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ یہ پیور فیملی پکچر ہے اور خواتین کو ضرور پسند آئے گی۔ چائلڈ اسٹار جبرئیل احمد نے تو سب کو رُلانے کی قسم کھا رکھی ہے۔ اس بچے نے بڑی معصومانہ اداکاری کی ہے۔

فلم کے ڈائیلاگ بھی بہت جاندار ہیں۔ کہانی میں کوئی جھول نہیں، فلم کی رفتار بھی خاصی تیز ہے۔ فیروز خان فلم بنانے کے شوق میں اپنے گھر کو نظر انداز کرتے ہیںاور اس کا نتیجہ لڑائی، جھگڑے کی صورت میں نکلتا ہے اور بچہ اس سے متاثر ہوتا ہے۔ دونوں کی محبت کا مرکز بچہ ہے۔

دونوں کیریئر شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ فلم کی موسیقی، گانے تو سپر ہٹ ہوچکے ہیں، اب فلم کے سپرہٹ ہونے کی باری ہے۔ پاکستان میں سینمائوں کی بحالی میں جیو فلمز کا جو کردار رہا ہے اس سے شائقین کو یہ توقع ہے کہ یہ فلم دوسری فلموں کی طرح شاندار اور ریکارڈ بزنس کرے گی۔

فلم کی ایڈوانس بکنگ فُل ہوچکی ہے، عید کے تمام شوز بُک ہیں، اس لئے لوگوں کو تھوڑی مشکلات ہوسکتی ہیں۔ فلم میں شفقت چیمہ بھر پور ولن کے کردار میں نظر آئیں گے، راشد فاروقی، علی خان کے کردار بھی بڑے مضبوط ہیں۔ فلم کے مصنف عبدالخالق اور ڈائر یکٹر انجم شہزاد بھی ایک سین میں اداکاری کے جوہر دکھانے آئیں گے۔  

 

مزید خبریں :