کھیل
13 ستمبر ، 2016

ورلڈ کپ کیلئے ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی پرفارمنس بہت اہم ہے

ورلڈ کپ کیلئے  ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی پرفارمنس بہت اہم ہے

 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان رواں ماہ ہونے والی 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں اچھی پرفارمنس ایکبار پھر پاکستان کو ورلڈ کپ کی براہ راست کوالی فیکیشن کے ٹریک پر لے آئے گی ۔

ورلڈ کپ 2019ء کیلئے انگلینڈ سمیت ٹاپ8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی اور اس رینکنگ کی کٹ آف ڈیٹ 30 ستمبر 2017 ہے ۔

پاکستان ٹیم اس وقت 88پوائنٹس کے ساتھ نویں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم 94 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہے ۔ بعض ماہرین تو پاکستان کو ورلڈ کپ کوالی فیکیشن سے باہر کرچکے ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ۔ صفر کی فتح پاکستان کو دوبارہ ٹریک پر لے آئے گی ۔

تین صفر کی فتح کی صورت میں پاکستان کو تین پوائنٹس ملیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے 6 پوائنٹس کٹ جائیں گے جس کی صورت میں پاکستان آٹھویں اور ویسٹ انڈیز نویں نمبر پر چلا جائے گا ۔

اس کے بعد کٹ آف ڈیٹ سے قبل پاکستان کو آسٹریلیا سے پانچ ، ویسٹ انڈیز سے تین ، چیمپئنز ٹرافی کے تین اور پھر بنگلا دیش سے بھی تین ون ڈے کھیلنے ہیں اور ان میچز میں تسلسل سے کارکردگی پاکستان کو براہ راست ورلڈ کپ میں لے جا سکتی ہے ۔

مزید خبریں :