صحت و سائنس
14 ستمبر ، 2016

گوشت کو کم وقت کے لیے فریز کریں، ماہرین

گوشت کو کم وقت کے لیے فریز کریں، ماہرین

 

عید قرباں پرلوگ گوشت نہ صرف جی بھر کر کھاتے بلکہ فریزر کی زینت بھی خوب بناتے ہیں ۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت میں سےخون کا اخراج ہونے دیں جبکہ گوشت کو دھو کر ڈیپ فریزز میں مخصوص درجہ حرارت پر کم وقت کے لیے محفوظ کرنا بہتر ہے۔

ڈاکٹر شہلا کا کہنا ہے کہ گردے کلیجی، دل اور دیگر اعضا کو کھانے میں زیادہ احتیاط سے کام لیں۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ عید کے بعدان کے پاس زیادہ تر معدے ، یورک ایسڈ میں اضافہ،جگر ،پتے،گردے اور بلڈ پریشر کے مریض آتے ہیں لہٰذا گوشت کھائیں تو اسکا توڑ بھی کریں ۔

غذائی ماہرین کا کہنا یہ بھی ہے کہ فریزگوشت کو استعمال کرنے سے قبل ڈی فراسٹ ضرور کریں۔پاکستانی آب وہوا میں گوشت کو کم وقت کے لیے فریز کریں ۔

مزید خبریں :