دلچسپ و عجیب
15 ستمبر ، 2016

ہر پانچ میں سے ایک کارپوریٹ باس نفسیاتی امراض کا شکار

ہر پانچ میں سے ایک کارپوریٹ باس نفسیاتی امراض کا شکار

 

آسٹریلوی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک کارپوریٹ باس نفسیاتی امراض کا شکار ہوتا ہے۔

کوئنزلینڈ کی بونڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں ایک ہزار افراد کا جائزہ لیا گیا، جن میں سے سپلائی چین مینجمنٹ کے دو سو اکسٹھ پروفیشنلز میں سے اکیس فیصد افراد نفسیاتی مریض نکلے جن کا مرض تشخیص ہوچکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اونچے عہدوں پر فائز ہر پانچ میں سے ایک پروفیشنل نفسیاتی مریض ہے۔ جن میں ہمدردی اور احساس کی کمی، غیر مخلصانہ رویے جیسی عادات پائی جاتی ہیں ۔

مزید خبریں :