17 ستمبر ، 2016
<p>ایشین آئل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ لیبیا اور نائیجیریا کی جانب سے تیل کی سپلائی میں اضافہ ہے۔</p> <p>مارکیٹ میں وقفے کے بعد ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخ 5 سینٹ گر کر 43.66 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 26 سینٹ کمی کے بعد 46.33 ڈالر فی بیرل رہے۔</p> <p>ہفتے کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نرخوں میں 4.8 فیصد جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخوں میں مجموعی طور پر 3.5 فیصد کمی ہوئی۔</p>