18 ستمبر ، 2016
لاہور کے شیخ زید اسپتال میں زیر علاج ایک خاتون کے بازو اورٹانگ کے تقریباً 100 آپریشن ہوچکےہیں،35 سالہ فوزیہ کا پہلا آپریشن 19سال قبل ہواتھا ، ڈاکٹر وں کا کہنا ہے کہ خاتون کینسر سے ملتے جلتے مرض میں مبتلا ہے۔
مریضہ فوزیہ یوسف کا پہلا آپریشن 1997 میں اس وقت کیا گیا جب اسکا بایاں بازو لوہے کا ہک لگنےسے زخمی ہوگیا ،1999 سے لے کر اب تک شیخ زید اسپتال میں اس کے 99 آپریشن ہوچکے ہیں، جن میں ہرنیے کا آپریشن بھی شامل ہے۔
فوزیہ کے معالج ڈاکٹر شفیق کا کہنا ہے کہ خاتون fibromatoses بیماری میں مبتلا ہے۔
فوزیہ کا کہنا ہے کہ اس کے بازو کا زخم ٹھیک کرنے کے لیے ٹانگ سے بھی جلد لی گئی،بازو کی طرح کے کئی زخم ٹانگ پر ہوچکے ہیں۔
ڈاکٹر شفیق کے مطابق اس کے کئی آپریشن ہوچکے ہیں اوروہ کمال بہادری سے بیماری کا مقابلہ کر رہی ہے۔
فوزیہ کے والد محمد یوسف بھی کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں ، علاج معالجے کے چکر میں مکان بک گیا،قرضہ چڑھ گیا،لیکن وہ بیٹی کی جان بچانےکے لیے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں ۔