خصوصی رپورٹس
18 ستمبر ، 2016

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بچے غیر مطمئن رہتے ہیں، تحقیق

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بچے غیر مطمئن رہتے ہیں، تحقیق

 

سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بچے غیر مطمئن رہتے ہیں اورسوشل میڈیا کا استعمال بچوں میں مایوسی اور عدم برداشت کا سبب بنتا ہے۔

برطانوی تحقیق کے مطابق فیس بک ، ٹوئیٹر، انسٹاگرام جیسی سوشل ویب سائٹس پر مصروف رہنے والے بچے نہ صرف اپنی ظاہری شخصیت سے غیرمطمئن رہتے ہیں بلکہ اپنے والدین کے ساتھ بحث و تکرار کے عادی ہو جاتے ہیں۔

انگلینڈ کی Essex یونیورسٹی کی جانب سے برطانیہ کے 40ہزار گھرانوں کا سروے کیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ 10 سے 15 سال کی عمر کے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بچے ظاہری طور پر خود کو دوسروں سے کم تر سمجھنے لگتے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں فیس بک، ٹوئیٹر وغیرہ سے دور رہنے والے بچے اپنی شخصیت سے مطمئن رہتے ہیں ۔

سروے کے مطابق سوشل میڈیا کا ایک مثبت پہلو یہ بھی سامنے آیا ہے کہ اس کا زیادہ استعمال کرنے والے بچوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا رجحان بہت بڑھ جاتا ہے ۔

مزید خبریں :