20 ستمبر ، 2016
کسان پیکیج کے بعد ٹریکٹرز کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےاور ایک ماہ کے دوران ٹریکٹروں کی فروخت 19 فیصد بڑھ گئی ہے ۔
کسان پیکیج کے باعث ملک بھر میں زرعی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ٹریکٹروں کی فروخت بھی زور پکڑ گئی ہے۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ٹریکٹروں کی فروخت 5 فیصد اضافے سے 3 ہزار 832 تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب صرف اگست میں ٹریکٹرز کی کھپت 19 فیصد اضافے سے 2 ہزار 391 رہی ۔