کھیل
25 ستمبر ، 2016

پاکستانی بیٹسمینوں کی کارکردگی اچھی رہی،ماہرین

پاکستانی بیٹسمینوں کی کارکردگی اچھی رہی،ماہرین

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے پاکستانی بیٹسمینوں نے اچھی کارکردگی دکھائی ،مگر اس سے اچھا کھیل بھی پیش کیا جا سکتا تھا۔ محمد یوسف کہتے ہیں سب بلے بازوں خصوصاً سرفراز نے زبردست بیٹنگ کی۔ شعیب اختر کہتے ہیں سیریز جیت کر دکھانا تھی جیت کر دکھادی۔سکندر بخت کہتے ہیں وہاب ریاض کو بولنگ بہتر بنانا ہوگی۔

جیونیوز سے بات کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اچھی بیٹنگ پرفامنس دی مگر اس سے اچھی ہوسکتی تھی۔بیٹنگ بہتر کرنی پڑے گی کیونکہ اچھی ٹیمیں ٹف ٹائم دیں گی
شعیب اختر نے کہا اصل ہدف سیریز جیتنا تھااورپاکستانی بالرز نے بہتر بالنگ کی۔

سکندر بخت کا کہنا تھا وکٹ کے لحاظ سے اسکور برا نہیں تھا،مگر آخری اوور میں کی گئی بالنگ پریشان کررہی ہے۔

مزید خبریں :