25 ستمبر ، 2016
پاکستانی نژاد برطانوی اداکار مارک انور کو بھارت کے خلاف بیان دینے پر مشہور برطانوی ڈرامے ’کورونیشن اسٹریٹ‘ سےباہر کردیا گیا ہے۔
مارک انور نے سوشل میڈیا پر کشمیر میں مظالم کے خلاف بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ اس تنقید پر انہیں مشہور ڈرامے ’کورونیشن اسٹریٹ‘ سے باہر کردیا گیا ہے ۔
یہ ڈراما انیس سو ساٹھ سے جاری ہےاور مارک انور دوہزار چودہ سے اس کا حصہ تھے ۔ پاکستانی نژاد مارک انور ہالی ووڈ کی کیپٹن فلپس اور دی 51 اسٹیٹ جیسی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں ۔