30 جنوری ، 2012
تہران … ایران نے چند ممالک کو تیل کی برآمدات بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ایران کے تیل کی پیداوار کے وزیر رستم قاسمی نے کہا ہے کہ چند ممالک کو تیل برآمد کرنے پر پابندی جلد عائد کی جائے گی تاہم انہوں نے ان ممالک کے نام نہیں بتائے۔ ایران کی جانب سے یہ دھمکی ایسے وقت آئی ہے جب چند روز قبل ہی یورپی یونین نے یکم جولائی سے ایران سے تیل نہ خریدنے پر اتفاق کیا ہے۔ تیل کی برآمدات بند کرنے کی دھمکی کے بعد ایران کا مغربی ممالک کے ساتھ تنازع میں اضافہ ہوگیا ہے۔