کاروبار
01 اکتوبر ، 2016

افغان ٹرانسپورٹرز کو سفری رعایت کی مہلت ختم

افغان ٹرانسپورٹرز کو سفری رعایت کی مہلت ختم

 

خیبر ایجنسی کے قریب طور خم بارڈر سے بارڈر مینجمنٹ کے تحت افغان ٹرانسپوٹرز کو بغیر سفری دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیاگیا ہے ۔

خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے طورخم سے پاکستان آنےوالےافغان ٹرانسپورٹرزکوواپس بھیج دیاگیا ہے،یہ اقدام بارڈرمینجمنٹ کے تحت اٹھایا گیا ہے ۔افغان ٹرانسپورٹرزکو30ستمبرکی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ۔

افغان ٹرانسپورٹرزکےلئے سفری دستاویزات کی شرط عائد کی گئی تھی،اب تک کوئی افغان ٹرانسپورٹرپاکستان میں داخل نہیں ہواہے۔اس سے قبل افغان ٹرانسپورٹرزبناویزہ کےکراچی تک جاسکتےتھے۔

افغان فورسزنےبھی بناویزہ کےپاکستانی ٹرانسپورٹرزکوواپس بھیج دیاہے۔

مزید خبریں :