01 اکتوبر ، 2016
کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے، بھارت نے پاکستان سے رابطہ کر لیا ہے، اعلیٰ سفارتی ذریعے کے مطابق مودی کے مشیر نے اسلام آباد میں سینئر شخصیت سے رابطہ کرکے وزیراعظم کو پیغام دیا۔
دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق با اثر سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ نریندر مودی کے ایک سینئر مشیر نے اسلام آباد میں ایک اہم شخصیت سے رابطہ کرکے وزیراعظم نواز شریف تک پیغام پہنچایا ہے کہ بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتا۔
جنگی جارحیت کے بعد بھارت کو اب احساس ہوگیا ہے کہ پاکستان کیخلاف فوجی آپشن سے پاکستان سے زیادہ بھارت کو نقصان ہوگا۔ کہا جاتا ہے کہ واشنگٹن نے بھی جنگی جنونی بھارت کو پیغام دینے کے معاملے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔