19 جون ، 2012
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے حکومت کے اتحادیوں کا اجلاس آج رات طلب کر لیا ہے، اجلاس رات نو بجے طلب کیا گیا ہے جس سپریم کورٹ کی جانب سے وزیر اعظم کو نااہل قرار دیئے جانے کے بعد کی صورتحا ل غور کیاجائے۔صدر زرداری کی زیر صدارت پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلا س ابھی جاری ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اسپیکر رولنگ کیس میں یوسف رضا گیلانی کو بطوروزیراعظم نااہل قرار دے دیا ہے، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعظم 26اپریل سے خالی ہے۔