دنیا
06 اکتوبر ، 2016

امریکی خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا کنٹریکٹر گرفتار

امریکی خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کا کنٹریکٹر گرفتار

 

 

امریکی خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی کےایک کنٹریکٹر کو’انتہائی خفیہ‘ اطلاعات چوری کرنےکے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکی محکمہٴ انصاف کےمطابق ، اکیاون سالہ ہیرالڈ مارٹن کو اگست کے آخر میں گرفتار کیاگیا تھا اور اس کےقبضے سے حساس نوعیت کی 6 دستاویز بھی برآمد کی گئی تھیں۔ مارٹن کو خفیہ تنصیب میں داخل ہونےکا اجازت نامہ ملا ہوا تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق کنٹریکٹر پر ’این ایس اے‘ ذرائع کا حساس کوڈ چوری کرنے کا الزام ہے جس سے روس، چین، ایران اور شمالی کوریا کے کمپیوٹر نظاموں میں داخل ہوا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :