31 جنوری ، 2012
لندن.. .. ... ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نارتھ کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے تین ہمدردوں کی ہلاکت پر گہر ے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے تینوں ہمدردوں کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے تمام کارکنان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ عوام اپنے اتحاد سے فساد کی سازش ناکام بنادیں۔ اسی دوران رابطہ کمیٹی نے مختلف واقعات میں شہریوں کے جاں بحق و زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت اور لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کیاہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں فرقہ وارانہ قتل و غارت گری کے واقعات کرائے جارہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے صدر، وزیر اعظم اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال پرقابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیئے جائیں۔