19 جون ، 2012
ہارٹو جین بوش… اعصام الحق اور ر یولیئن روزے یونیسف اوپن ٹینس کے ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔نیدرلینڈز کے شہرہارٹوجین بوش میں یونی سیف اوپن کے پہلے راؤنڈ میں اعصام اور روزے کی جوڑی کا مقابلہ کولمبیا کے سینٹیاگو گیرالڈو اور ایلی جنڈرو فالا سے ہوا۔پہلے سیٹ میں کولمبیئن پیئر نے ٹف ٹائم دیا لیکن دوسرے سیٹ میں اعصام اور روزے نے باآسانی فتح حاصل کرکے مقابلہ سات۔ چھ اور چھ۔ دو سے جیت کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔