31 جنوری ، 2012
کراچی…کراچی میں کلفٹن کے علاقے گزری میں فائرنگ سے بلوچستان رکن اسمبلی کی اہلیہ ،بیٹی اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق جاں بحق افراد شادی میں شرکت کے لئے کراچی آئے ہوئے تھے جو اپنے رشتے داروں سے ملنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی۔ڈی آئی جی کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے،گاڑی پر کلاشنکوف سے20سے25 فائر کیے گئے ہیں۔میر بختیار ڈومکی پی بی 21 سبی سے رکن اسمبلی ہیں اور نواب اکبر بگٹی کے نواسے ہیں۔