پاکستان
31 جنوری ، 2012

مالاکنڈ ڈویڑن میں گہرے بادل، چترال میں بھی موسم ابرآلود

مالاکنڈ ڈویڑن میں گہرے بادل، چترال میں بھی موسم ابرآلود

مالاکنڈ …مالاکنڈ ڈویژن میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ چترال سمیت بالائی علاقوں میں بھی موسم ابرآلود ہے، شدید سردی میں گیس اور بجلی کی قلت نے لوگوں کو دوہری مشکل میں ڈال دیا ہے۔ زیارت اور خانوزئی سمیت شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں پیرکو برف باری کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ دوبارہ بند ہوگئی،، برف باری رکنے کے بعد کوڑک ٹاپ پر پھنس جانے والی گاڑیوں کو نکالنے کا کام بھی جاری ہے،، سڑک بند ہونے سے ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔مالاکنڈ ڈویڑن میں گہرے بادل ہیں اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ چترال سمیت بالائی علاقوں میں موسم ابرآلود ہے۔ ٹھٹھرتی سردی میں گیس اور بجلی کی قلت نے لوگوں کو دوہری مشکل میں ڈال دیا ہے۔شاہراہِ کاغان ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے دو ہفتے سے بند ہے۔مری اور گلیات میں بھی موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے،،تاہم علاقے میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے۔

مزید خبریں :