انٹرٹینمنٹ
09 اکتوبر ، 2016

فرنچ ڈرامہ فلم ’’شَٹ اِن‘‘کا نیا ٹریلر جاری

فرنچ ڈرامہ فلم ’’شَٹ اِن‘‘کا نیا ٹریلر جاری

 

سنسنی سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ فرنچ تھرلر ڈرامہ فلم ’شٹ ان‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فیرن بلیک برن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بیوہ ماہر نفسیات کے گرد گھوم رہی ہے، جوشدید طوفان سے متاثر ہونے والے ایک نوجوان کو بچانے کی کوششیں کرتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مشہور اداکارہ نومی واٹس کے علاوہ اولیور پلیٹ،چارلی ہیٹن،ڈیوڈ کیوبٹ اور جیکب ٹریمبلے سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

لوک بیسن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 11نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :