پاکستان
31 جنوری ، 2012

جہلم: عید میلاد النبی ﷺکی مناسبت سے ریلی

جہلم…منہاج القرآن کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ﷺکی مناسبت سے ریلی نکالی گئی،لوگوں کی جانب سے ریلی کے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔منہاج القرآن کے زیر اہتمام عید میلادالبنیﷺ کے سلسلے میں ریلی جادہ سے شروع ہو کرمختلف راستوں سے ہوتی ہوئی شاندار چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔تمام راستے لوگوں کی بڑی تعداد ریلی پر پھول نچھاور کر تی رہی۔ریلی کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء پروفیسر محمد سلیم ، قاضی نصیر احمد اور دیگر رہنماوٴں نے کی۔ریلی میں نوجوانوں اور منہاج القرآن کے کارکنوں کے علاوہ گاڑیوں موٹر سائیکلوں اور رکشوں پر سوار افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے دوران درودو سلام کی صدائیں بلند ہوتی رہیں ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید خبریں :