31 جنوری ، 2012
نئی دلی…بھارتی سپریم کورٹ میں ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم اجمل قصاب کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت آج ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم اجمل قصاب نے ممبئی ہائی کورٹ کے موت کے فیصلے کے خلاف عدالت عظٰمی میں اپیل دائر کی تھی۔جس کو سپریم کورٹ نے سماعت کے لیے منظور کرلیا تھا اور آج نئی دلی میں واقع بھارتی سپریم کورٹ میں اجمل قصاب کی موت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوگی۔ابتدائی دلائل اجمل قصاب کے وکیل راجو رام چندرن دیں گے۔