پاکستان
31 جنوری ، 2012

حسین حقانی پرسفری پابندیاں ختم ہونے کی خوشی ہے،امریکا

حسین حقانی پرسفری پابندیاں ختم ہونے کی خوشی ہے،امریکا

واشنگٹن… امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق سفیر حسین حقانی پر سفری پابندیاں ختم ہونے کی خوشی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی اب آزاد ہیں اور جہاں چاہیں جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان میمو ایشو سمیت دیگر مسائل کو شفاف طریقے سے حل کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے اس سلسلے میں اکتوبر کے مہینے میں پاکستان سے بات چیت کی تھی۔

مزید خبریں :