20 جون ، 2012
اسلام آباد … پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی نے نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا اختیار صدر زرداری کو دے دیا ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ذرائع کے مطابق جلاس میں پارلیمانی پارٹی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئیصدرکواختیارات دیدیے ہیں،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم گیلانی کی نااہلی کے بعد پیدا نئی صورتحال پر غور ہوا، ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی میں کسی کانام پیش نہیں کیاگیا، اس موقع پرپارلیمانی پارٹی نے ہاتھ اٹھاکر نئے وزیراعظم کا انتخاب کا اختیارصدرکودینے کی تائیدکی،ذرائع کے مطابق اس موقع پرصدرزرداری نے کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے عدلیہ کافیصلہ تسلیم کیاہم اداروں کے درمیان محاذآرائی نہیں چاہتے،اورملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئیہرکرداراداکرینگے،صدرزرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کافیصلہ میں کرونگاجوملکی مفادمیں ہوگا، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرافرض بنتاتھاکہ فاروق لغاری نہ بنوں،میں پارٹی کے ساتھ اپنی بساط کے مطابق کھڑارہا، انہوں نے کہا کہصدرآصف زرداری محسن ہیں جنھوں نے وزیراعظم بنایاتھا،مجھ سیجس حدتک ممکن ہواپارٹی اورملک کی خدمت کی،آیندہ بھی کرونگا۔