کاروبار
20 اکتوبر ، 2016

کراچی چیمبر شاپنگ مالز اور دکانیں جلد بند کرنے پر رضا مند

کراچی چیمبر شاپنگ مالز اور دکانیں جلد بند کرنے پر رضا مند

کراچی چیمبر نے دکانیں رات نو بجے جب کہ شاپنگ مالز دس بجے بند کرنے پر رضامندی ظاہرکردی ہے، وزیراعلی سندھ کی مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ اجلاس کے بعدکراچی چیمبر نے اپنی سفارشات پیش کردیں۔

کراچی چیمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بزنس مین گروپ نے کہا کہ سندھ حکومت کے ساتھ اجلاس میں دکانیں نو بجے جبکہ شاپنگ مالز 10 بجے بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ مقررہ وقت کے بعد ایک گھنٹے کا اضافی مارجن ہو گا ۔

چیئرمین بزنس مین گروپ کا کہنا تھا کہ مجوزہ اوقات کار پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں چیمبر کو مطلع کئے جانے کی تجویز بھی دی ہے تاکہ متلقہ دکاندار یا مارکیٹ کو مقررہ وقت پر کاروبار بند کرنے کا پابندکیا جاسکے۔

چیئرمین بزنس گروپ کا مزید کہنا تھا کہ تاجروں نے یہ بھی تجویز کیا ہےکہ پولیس کو اس معاملے میں استعمال نہ کیا جائے۔ معاملے پر وزیر اعلی سندھ سے مشاورت کے بعد آئندہ چند روز حتمی فیصلے سے آگاہ کردیں گے ۔ جس پر آئندہ ماہ سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

 

مزید خبریں :