28 نومبر ، 2024
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعدادوشمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22 نومبر تک 16.07 ارب ڈالر رہے۔
زرمبادلہ کے ذخائر 22 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 10.85 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 13.05 کروڑ ڈالر اضافے سے 11.41 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.2 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.65 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر بھی مل گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم موسمیاتی تبدیلی اور ڈیزاسٹر سے نمٹنےکی صلاحیت بڑھانےکے پروگرام کے لیے دی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے دی گئی قرض کی یہ رقم آئندہ جمعرات کو جاری زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔