کھیل
23 اکتوبر ، 2016

ابوظبی ٹیسٹ کا تیسرا دن ،پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پوزیشن مستحکم

ابوظبی ٹیسٹ کا تیسرا دن ،پاکستان کی ویسٹ انڈیز کیخلاف پوزیشن مستحکم

 

ابوظبی ٹیسٹ میں پاکستان نےویسٹ انڈیز کے خلاف میچمیں پوزیشن مستحکم کرلی ہے، جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی دوسری اننگ میںایک وکٹ کے نقصان پر114رنز بنا کر342رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی تھی۔

پاکستان کے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین سمیع اسلم تھے،وہ شینن گبرئیل کاشکار بنے انہوں نے 50رنز بنائے،جب کھیل ختم ہوا تو اسد شفیق5اور اظہرعلی52رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

ابوظبی ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستانی بولرز نے حریف بیٹسمینوں کو آغاز سے ہی جکڑ کر رکھا، پہلے راحت علی نے وار کیا اُس کےبعد یاسر شاہ اور سہیل خان کا جادو بھی سر چڑھ کر بولا، دونوں وقفے وقفے سے حریف پلیئرز کو پویلین کی راہ دکھاتے رہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 224رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان جیسن ہولڈر 31رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، یاسر شاہ نے چار، راحت علی نے تین اور سہیل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کپتان مصباح الحق نے حریف ٹیم کو فالو آن نہیں کرایا، پاکستانی ٹیم نے 228رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی اظہر علی اور سمیع اسلم نے 93رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا جبکہ اسد شفیق 5اور اظہر علی52رنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی مجموعی برتری342رنز تک پہنچادی ہے۔

مزید خبریں :