21 جون ، 2012
ممبئی. . . .. بالی وڈ میں معروف گلوکار عدنان سمیع خان نے اپنی سابق بیوی صبا گلاداری کے خلاف پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسمگلنگ کے کیسوں میں ملوث ہیں اور ان کے خاندان کے عسکریت پسند تنظیموں سے تعلقات ہیں۔ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع خان نے بتایا کہ صبا گلاداری کے بارے میں ان کے بیان کی تائید مشرق وسطیٰ کے کئی اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹس سے بھی ہوتی ہے۔ ان رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی سابق بیوی اور ان کے اہل خانہ کے اسامہ بن لادن سمیت دیگر عسکریت پسند تنظیموں سے تعلقات ہیں جبکہ وہ اور ان کے اہل خانہ جعلی کمپنیاں بنانے اور اسمگلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔ عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ان کی دوسری بیوی صباگلاداری پرتگالی پاسپورٹ استعمال کرتی ہیں اور غلط معلومات فراہم کرتی ہیں۔ اس معاملے میں وہ ممبئی اور دبئی کے پولیس حکام کو تحریری درخواست بھی جمع کراچکے ہیں۔ عدنان سمیع اور صبا گلاداری کے درمیان تین سال تک تلخ تعلقات کے بعد طلاق ہوچکی ہے۔