پاکستان
21 جون ، 2012

5امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

5امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

اسلام آباد… قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلئے 5امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے مخدوم شہاب الدین کے بعد راجا پرویز اشرف اور آخری لمحات میں قمر زمان کائرہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے سردار مہتاب عباسی اور جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے مولانا فضل الرحمن نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس طرح اب 5امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں جن کی جانچ پڑتال 3بجے کی جائیگی۔

مزید خبریں :