کاروبار
28 اکتوبر ، 2016

چین سے مال بردار بجری جہاز گوادر بندرگاہ پہنچ گیا

چین سے مال بردار بجری جہاز گوادر بندرگاہ پہنچ گیا

ژانگ ہانگ ہان ہائےنامی بحری جہاز آج صبح گوادر بندرگاہ پر لنگرا نداز ہوا،جہاز میں تقریباً 20 ہزار ٹن سیمنٹ،بلڈروزراور ڈمپرسمیت مختلف مشینری لائی گئی ہے۔

گزشتہ تقریبا ًایک ماہ کےدوران چین سےدوسرا کارگو جہاز گوادر پہنچاہے،سرکاری ذرائع کے مطابق سیمنٹ اور دیگر مواد اور مشینری کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں استعمال کیاجائےگا۔

 

مزید خبریں :