کاروبار
30 اکتوبر ، 2016

پشاور: مرغی فروشوں کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل

پشاور: مرغی فروشوں کی ہڑتال دوسرے روز میں داخل

 

پشاورمیں مرغی فروشوں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرغی فروش اضافی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

پشاورمیں مرغی فروشوں کی ہڑتال دوسر ےروزمیں داخل ہوچکی ہے، ضلعی انتظامیہ اور مرغی فرشوں کے مابین قیمتوں کے معاملہ پر تنازعہ جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث ضلع بھر میں مرغی کی دکانیں بند ہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کامؤقف ہے کہ مرغی فروشوںکو پنجاب کے مقابلے میں 23 روپے فی کلو گرام زیادہ قیمت پرمرغی کا گوشت فروخت کی اجازت دی ہے لیکن مرغی فروش اضافی قیمت وصول کرنا چاہتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مزید خبریں :