21 جون ، 2012
اسلام آباد … مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کل کسی جنرل کو برداشت کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے ساتھی کو برداشت کرلیا جائے جبکہ چوہدر شجاعت کہتے ہیں کہ پی پی کی مرضی ہے وہ مخدوم شہاب کو نامزد کردے یا راجا پرویز اشرف کو۔ مولانا فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت حسین اسلام آباد میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آج جج ہیں، ایسا نہ ہو کہ کل کوئی جنرل آجائے، وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہوں اس لئے چوہدری شجاعت کے گھر آیا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل کسی جنرل کو برداشت کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے ساتھی کو برداشت کرلیا جائے، کاغذات الیشکن لڑنے کیلئے جمع کرائے ہیں واپس لینے کیلئے نہیں، ضروری ہے کہ متفقہ امیدوار سامنے لایا جائے جو ملکی مسائل حل کرسکے۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کو کہہ دیا ہے آپ اکثریتی پارٹی ہیں جسے چاہیں وزیراعظم بنا دیں،پی پی کی مرضی ہے وہ مخدوم شہاب کو نامزد کرے یا راجا پرویز اشرف کو۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا ووٹ ہو تو مولانا فضل الرحمان کو ہی دوں، پنجاب اسمبلی میں خواتین ارکان کو جو کلمات کہے گئے وہ باہر بھی نہیں کہہ سکتے۔