22 جون ، 2012
جکارتہ ... انڈونیشیا کی ایک عدالت نے 2002 بالی بم دھماکے کے ملزم عمر پاٹیک کو جرم ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا سنائی۔45 سالہ حسیام بن علی زین ،عمر پاٹیک کے نام سے مشہور ہیں اور القائدہ ے منسلک تنظیم Jemaahاسلامی کے اہم رکن ہیں۔انڈونیشیا کی ایک عدالت نے انہیں 2002 میں بالی میں ایک نائٹ کلب پر حملے میں استعال ہونے والی کار بم کو تیار کرنے میں مدد فراہم کرنے اور 2000 کو جکارتہ میں کرسمس کی تقریب کے دوران چرچ پر حملے میں ملوس ہونے کے جرم میں مجرم قرار دیا ہے۔ بالی دھماکے میں 2سو 2 افراد اور چرچ پر حملے میں 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جس میں 88 آسٹریلیا اور 7 امریکی شہری بھی شامل تھے۔ عمر پاٹیک کو گزشتہ سال پاکستان سے گرفتار کیا گی تھا۔۔فلپائن سے تعلق رکھنے والی عمر پارٹیک کی بیوی روقیہ پر امریگریشن کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں27 جنوری کو دو سال تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ پاٹیک کے مطابق کار بم تیار کرنے میں ان کا کوئی اہم کردار نہیں تھا۔