05 نومبر ، 2016
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیا شادی کرنے والے ہیں؟ان کی ملکہ کون بنے گی ؟اوباڑو میں پی پی چیئرمین شادی کے سوال پر شرماگئے ۔
میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے انکشاف کیا کہ انہیں شادی کے لئے بہت سی آفرز ہیں ، میں صرف یہی کہوں کہ جو بھی لڑکی مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے اسے پہلے میری بہنوں کو راضی کرنا ہوگا ۔
پی پی چیئرمین نے ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ میری بہنوں کو راضی کرنا بہت مشکل کام ہے ، مگر جس کسی نے بھی یہ ٹاسک پورا کرلیا تو وہ سمجھے کہ اسی سے میرے ستارے ملیں گے ۔