06 نومبر ، 2016
مدیحہ نور...دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے بصارت سے محروم افراد کی بینائی واپس لانے کیلئے کئی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ اس مقصد کے تحت کئی طرح کی ڈیوائس بھی متعارف کروائی گئی ہیں۔
حال ہی میں ایک کمپنی نے ایسی عینک تیار کی ہے، جو بینائی سے محروم افراد کو دیکھنے میں مدد دیگا۔ اسرائیلی کمپنی کا تیار کردہ OrCamنامی چشمے میں ایک چھوٹا کیمرہ نصب کیا گیا ہے، جو اشیاء کو شناخت کر کے آپٹیکل کریکٹر ریکگنائزیشن کے ذریعے اُسے سمجھتے ہوئے اُس شے کا نام اسپیکر کے ذریعے سناتا ہے۔
ماہرین کی جانب ماہرین کے مطابق جزوی یا مکمل طور پر بصارت سے محروم افراد اس چشمے سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں، جو نہ صرف اُنہیں کسی متن کو پڑھنے، بلکہ چیزوں کی شناخت اور کسی شخص کو پہچاننے میں بھی مدد دیگا۔