خصوصی رپورٹس
06 نومبر ، 2016

کراچی: صدر کے فٹ پاتھ علم کے خزانوں سے مالا مال

کراچی: صدر کے فٹ پاتھ علم کے خزانوں سے مالا مال

 

عفرا فاطمہ.....کہتے ہیں اچھی کتاب سے بہتر کوئی دوست نہیں، اکثر اس اچھے دوست کی تلاش بڑی مشکل ہوجاتی ہے ۔

ہر اتوار ریگل چوک صدر میں لگنے والا کتابوں کا بازار بھی خوب ہے،جہاں اکثر ایسی کتابیں میسر آجاتی ہیں، جو بازار یا لائبریری میں با آسانی دستیاب نہیں، یہی وجہ ہے کہ ہر عمر اور ہر ذوق کے افراد اس بازار کا رخ کرتے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ یہاں ایسی کتابیں بھی مل جاتی ہیں، جنہیں عام آدمی کی جیب خریدنے کی اجازت نہیں دیتی جبکہ کاروبار کے ساتھ علم دوست افراد سے مل کر بھی بہت خوشی ہوتی ہے۔

کتابوں سے محبت کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ شہر کا یہ بازار علم کے متوالوں کے لئے ایک چشمہ ہے ،جو کسی حد تک ان کی پیاس بجھانے کا ذریعہ ہے۔

جدید دور میں بھی کتابوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، صدر میں لگنے والے اس بازار میں لوگوں کی آمد اس بات کا ثبوت ہے ۔

مزید خبریں :