پاکستان
22 جون ، 2012

راجہ پرویزا شرف وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے موزوں نہیں ،نوازشریف

راجہ پرویزا شرف وزارت عظمیٰ کے منصب کیلئے موزوں نہیں ،نوازشریف

نواب شاہ…پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بطوروزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا انتخاب حیرت کی بات ہے۔وہ کسی بھی طرح وزارت عظمیٰ کے منصب کے لئے موزوں نہیں ہیں۔میاں نوازشریف جامشورو میں مسلم لیگ ن کے جلسے میں شرکت کے لئے نواب شاہ پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگوکی۔انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے لئے جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں وہ ان کے لئے باعث شرمندگی ہیں۔ راجہ پرویزاشرف کسی بھی طرح وزارت عظمیٰ کے منصب کے لئے موزوں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہی ہیں وہ کس طرح اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کریں گی۔اتحادیوں کو طے کرنا ہوگا کہ وہ اپنا وزن لوٹ مار کرنیوالوں کے پلڑے میں ڈالیں گے یا ملکی فلاح و بہبود کرنے والوں کے پلڑے میں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ وہ جمہوریت کے استحکام کے لئے زرداری کو سپورٹ کر رہے ہیں۔وہ بتائیں کہ کیا مشرف کا ساتھ انہوں نے مارشل لاء کی سپورٹ میں دیا تھا۔

مزید خبریں :