پاکستان
22 جون ، 2012

ق لیگ کا وزارت عظمیٰ کیلئے راجہ پرویز اشرف کی حمایت کااعلان

ق لیگ کا وزارت عظمیٰ کیلئے راجہ پرویز اشرف کی حمایت کااعلان

اسلام آباد…مسلم لیگ ق نے وزارت عظمیٰ کے لئے راجہ پرویزاشرف کی حمایت کااعلان کردیا ہے، اس بات کا اعلان چوہدری پرویز الٰہی نے راجہ پرویز اشرف اور خورشید شاہ کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہیِ پرویز الٰہی نے کہا کہ(ق)لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیاہے کہ راجہ پرویزاشرف کوووٹ دیں گے۔راجہ پرویز اشرف نے خورشید شاہ اور دیگر اتحادی رہنماوٴں کے ہمراہ مسلم لیگ ق کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہمسلم لیگ(ق)کے تعاون پرشکریہ اداکرتاہوں،ہم سب مل کرعوام کے مسائل حل کریں گے،توانائی کے بحران کا حل اورملک بھرسے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ پہلی ترجیح ہوگی،انہوں نے کہا کہ بلوچستان اوردیگرمعاملات کوباریکی سے دیکھیں گے اوراداروں کی مضبوطی کیلئے کام کریں گے۔

مزید خبریں :