10 نومبر ، 2016
اردن کی پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہونے والی خاتون رکن دیمہ طھبوب نے اپنی پہلی پوری تنخواہ اور اس کے بعد پارلیمنٹ کی رکن کی حیثیت سے ملنے والی ہرماہ کی ایک تہائی تنخواہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اردن میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان دیمہ طھبوب نے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس کی تعمیر وترقی کے لیے ’’ہمیں عزم کی شمع کو روشن کرنا ہے‘‘ کے عنوان سے جاری پروگرام کے چھٹے مرحلے کے شروع میں اپنی ایک ماہ کی پوری اور ہر ماہ کی ایک تہائی تنخواہ بیت المقدس میں تعمیرو مرمت کے لیے وقف کریں گے۔
خیال رہے کہ ’ القدس میں عزم کی شمع روشن کرنا ہے‘ کے عنوان سے ایک پروگرام گذشتہ سات سال سے جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت بیت المقدس میں ضرورت مند فلسطینیوں بالخصوص القدس میں رہنے والے شہریوں کی مدد کی جاتی ہے۔