11 نومبر ، 2016
اسامہ خالد ... امریکا میں ورلڈ فوڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میںدنیا بھر کے ماہر شیفس 1لاکھ ڈالر کا انعام جیتنے کیلئے مزے مزے کی ڈشز کی تیاری میں مصروف ہیں۔
امریکی ریاست الابامامیں ورلڈ فوڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شیفس شریک ہیں۔
چیمپئن شپ کو 10مختلف قسم کے مقابلوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں باربی کیو،برگر،سینڈوچ،پاستا اور ڈیزرٹ سمیت دیگر مقابلے شامل ہیں۔ 5 روز تک جاری رہنے والی یہ چیمپئن شپ 13نومبر کو اختتام پذیر ہوگی جس میں لذیذ ترین کھانا تیار کرنے والی ٹیم 1لاکھ ڈالر انعام کی حقدارقرار پائے گی۔