دنیا
11 نومبر ، 2016

ٹرمپ اوباما ملاقات ، دونوں برسوں کی تلخیاں چھپا نہ سکے

ٹرمپ اوباما ملاقات ، دونوں برسوں کی تلخیاں چھپا نہ سکے

نو متنخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صدر اوباما کی وائٹ ہاؤس میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات ہوئی کی اندرونی کہانی اب سامنے آگئی ہے۔ملاقات کے موقع پر دونوں کے درمیان برسوں کی تلخیاں چھپ نہ سکیں۔

دل میں تلخیاں،کڑواہٹ،لیکن چہرے پر بجھی بجھی مسکراہٹ، پانچ برسوں کے دوران صدر اوباما اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےایک دوسرے پر تنقید کے تیر چلانے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا،مگر قسمت دیکھئے،اب ہاتھ ملانے کا موقع آگیا۔

کل ہی کی بات ہے،ایک نہلا اُچھالتا،تو دوسرا دہلا دے مارتا،مگر اب دونوں کی وائٹ ہاؤس میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے ملاقات ہوئی۔وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں صدر اوباما اور صدر ڈّونلڈ ٹرمپ کے درمیان اقتدار کی پرامن طریقے سے منتقلی پر بات ہوئی۔اہم آپسی اختلاقات دور کرنے کی کوئی بات نہیں کی گئی۔

ان ہی اختلافات کوکیمرے کی آنکھ نے عیاں کر دیا،دونوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ توملائے لیکن نظریں نہیں ملائیں،ملاقات کے دوران صدر اوباما نے انگلیوں کو ہاتھوں میں پھنسا رکھا تھا تو صدرٹرمپ کے دونوں ہاتھ پوروں پر ٹہرے تھے،دونوں کے بیٹھنے کا انداز بھی مہذبانہ نہ تھا۔

صدراوباما کا تھکا ہوا،ناامیدی سے بھرا سپاٹ چہرہ اور صدر ٹرمپ کی شرمندگی چھپانے اورمسکرانے کی ناکام کوشش،لیکن مشیل اوباما اور میلانیا ٹرمپ کے درمیان علیحدہ ہونے والی ملاقات میں ایسا کچھ نہیں تھا۔ بعد میں صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کو اچھی اور گریٹ کمیسٹری قرار دیا،مشیل اوباما کو مسزاو لکھتے ہوئے کہا کہ ان کی اہلیہ کومسز اوباما بہت پسند آئیں۔

 

مزید خبریں :