11 نومبر ، 2016
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر انتخاب کے ایک دن بعد ہی ان کے مواخذے کے منصوبے بننے لگے ہیں۔
ایک برطانوی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔اور مختلف مواد جمع کرنا شروع کردیا ہے۔
اس حوالے سے اساتذہ اور طلبا سمیت ہزاروں افراد ڈونلڈ ٹرمپ کی بدعنوانیوں، بدزبانیوں اور بداعمالیوں کے خلاف متحد ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف آن لائن پٹیشن پر 13 ہزار تین سو بائیس افراد نے دستخط کردیے ہیں۔