دنیا
11 نومبر ، 2016

اسٹاک ہوم میں ماہ نومبر میں ریکارڈ برف باری

اسٹاک ہوم میں ماہ نومبر میں ریکارڈ برف باری

 

سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں نومبرکےمہینے میں ریکارڈ برفباری سے مکانات،سڑکیں اور گاڑیاں برف سے ڈھک گئیں۔اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹاک ہوم میں 1905 کے بعد اب لگ بھگ ایک صدی سے زیادہ عرصے کے بعد اس ماہ میں سب سے زیادہ برف باری کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیاہے، شدید برف باری کے باوجود لوگ سڑکوں پر نظر آئے۔

سوئیڈش حکام کے مطابق پورے دن جاری رہنے والی برف باری کے باعث بس سروس معطل کردی گئی ہے، جبکہ پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر رہی۔ جاری موسمی صورتحال پر کئی علاقوں میں اسکول بھی بند رہے۔

مزید خبریں :