دنیا
11 نومبر ، 2016

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج

ہیلری کے حامیوں کا ٹرمپ کو صدر ماننے سے انکار، دو روز بعد بھی غصہ کم نہ ہوا،اور انھوں نے غصہ گاڑیوں اور دکانوں کے شیشوں پر نکالا،امریکا کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں، نومنتخب امریکی صدر نےمظاہروں کو غیرمنصفانہ قراردے دیا، اورکہا کہ پیشہ ورافراد میرے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔

امریکی ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج میں شریک مشتعل افراد نے شہر میں توڑ پھوڑ کی اور جلاؤ گھیراؤ کیا ، پورٹ لینڈ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر جمع ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں، مشتعل مظاہرین نے مارچ کے دوران اسٹور کے شیشے توڑ دیئے، بجلی کے پول،بس اسٹاپ اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچایا، درختوں اور کوڑا دانوں میں آگ لگادی، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے مرچوں کے اسپرے اور ربر کی گیندوں کا استعمال کیا۔

 

مزید خبریں :