11 نومبر ، 2016
ترکی میں دہشتگردوں سے تعلق کے شبے میں تین سو ستر تنظیموں پر پابندی لگادی گئی، ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ تنظیمیں قومی سلامتی کے لیے خطرہ تھیں ۔
ترک وزارت داخلہ کے مطابق یہ تنظیمیں انتالیس صوبوں میں کام کر رہی تھیں، ان تین سو ستر تنظیموں میں سے ایک سو نوے تنظیموں کا تعلق دہشتگرد تنظیم پی کے کے سے تھا۔
جبکہ ایک سو تریپن تنظیموں کا تعلق گولن کے دہشتگرد گروپ فیٹو سے ہے۔ اسکے علاوہ آٹھ کا تعلق داعش اور انیس کا بائیں بازو کے دہشتگرد گروپ ڈی ایچ کے پی سی سے ہے۔یاد رہے کہ اس پندرہ جولائی سے ترکی میں ہنگامی حالات نافذہیں اور کارروائیاں جاری ہیں۔