11 نومبر ، 2016
افغانستان کے شمالی شہر مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک جبکہ ایک سو بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
طالبان خودکش بمبار نے گزشتہ رات مزار شریف میں بارود سے بھری گاڑی جرمن قونصل خانے کی دیوار سے جا ٹکرائی، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا، جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔
حملے میں غیر ملکی اسٹاف محفوظ رہا، تاہم دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جبکے چھ افراد ہلاک ہوگئے اور 120 زخمی ہوگئے ہیں۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اس حملے کے بعد جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔