پاکستان
22 جون ، 2012

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے انتخاب سے علیحدگی کا اعلان کردیا

مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے انتخاب سے علیحدگی کا اعلان کردیا

اسلام آباد … جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کے انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران غیر جانبدار رہیں گے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اعلان کیا ہے کہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ استعمال نہیں کریں گے۔ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فوزیہ وہاب کے انتقال کے باعث وزیراعظم کا انتخاب کل تک ملتوی کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی روایات ہیں کہ اراکین کے انتقال پر اجلاس ملتوی کئے جاتے ہیں، وزیراعظم کا انتخاب کل بھی ہوسکتا ہے اس لئے اسمبلی اجلاس ملتوی کیا جائے۔ جس کے جواب میں نوید قمر کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس معمول کا اجلاس نہیں، ملک تین روز سے بغیر وزیراعظم کے چل رہا ہے اور آج کا اجلاس چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :