12 نومبر ، 2016
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس عدالتیں ہی ڈرائی کلین کےلیے ہیں اور ہم وہیں سے دُھل کر نکل رہے ہیں ۔
کراچی میں انسدا ددہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایم کیوایم کسی جرائم پیشہ کے پیچھے نہیں کھڑی ہوگی،جیل میں ایم کیوایم کے 80فیصدکارکنان بے گناہ ہیں ان کے مقدمات چلائے جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس کے تمام رہنماؤں پر کیس بنائے گئے لیکن کوئی ملک سے نہیں بھاگا۔سب نے عدالتوں کا سامنا کیا اور عدالتیں ہی ڈرائی کلین کررہی ہیں۔